سرسی،20؍دسمبر (ایس او نیوز) سرسی ہبلی روڈ پر پیش آئے حادثے میں سرکاری بس اور کار کےدرمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کو شدید چوٹ آئی ہے اور اس کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔زخمی کو علاج کے لئے سرسی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بری طرح تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔سرسی دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔